1000006206

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پلرا) نے شہریوں کو گھر بیٹھے زمینی خدمات کی فراہمی کے لیے "پنجاب زمین ایپ" متعارف کرا دی ہے۔

چیئرمین پلرا طارق سبحانی کا کہنا تھا کہ پنجاب زمین ایپ کے ذریعے فرد، انتقال، ای رجسٹری اور گرداوری ریکارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ شہری اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ جائیدادوں کی تفصیلات بھی دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اس سے استفادہ کر سکیں گے۔

چیئرمین پلرا کے مطابق پنجاب زمین ایپ پر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تمام تفصیلات دستیاب ہیں، جبکہ آر سی ایم ایس کے ذریعے مقدمات کی تفصیلات تک بھی آسان رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan