1000305912

دنیاپور کے علاقےمانجھا کوٹلہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں ماں نےاپنی ہی 15 روزہ نومولود بیٹی کو شاپرمیں ڈال کر کھیتوں میں پھینک دیا اوربچی کے اغوا کا ڈرامہ رچا دیا۔ والد نے ون فائیو پر بچی کے اغوا کی کال کی، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران نومولود کو کھیتوں سے زخمی حالت میں برآمد کرلیا۔

پولیس کےمطابق بچی کی کھیتوں سے برآمدگی کے بعد واقعے پر شبہ ہوا، جس پر والدین کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کی گئی۔ دورانِ تفتیش والدہ صابراں بشیر نے اعتراف کیا کہ بیٹی کی پیدائش پر وہ خوش نہیں تھی، اس لیے اس نے بچی کو شاپر میں ڈال کر قریبی کھیتوں میں پھینک دیا اور شوہر کے ساتھ مل کر اغوا کا فرضی ڈرامہ رچایا۔

پولیس نے ملزم آصف مجید اور اس کی اہلیہ صابراں بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کھیتوں سے ملنے والی نومولود بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime