1000004808

کوہاٹ میں دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی کی بریت کے خلاف اپیل کو پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا اور سزائے موت سنا دی۔

پشاور ہائی کورٹ کے مطابق واقعہ تھانہ کینٹ کوہاٹ کی حدود میں 30 ستمبر 2022 کو پیش آیا تھا۔ مقتولین کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، سیشن کورٹ نے ملزم کو 2024 میں مقدمے سے بری کیا۔

عدالت عالیہ کے مطابق مدعیہ مقدمہ ایسی ماں ہے جس کے 3 بچے قتل اور چوتھا بیٹا قاتل کی حیثیت سے کٹہرے میں کھڑا ہے، ٹرائل کے دوران ماں نے بیٹے کی بریت پر اعتراض نہیں کیا۔

عدالت عالیہ کے مطابق ماں کی محض ممتا یا مفاہمت کی خواہش کی بنیاد پر ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا، واقعے کی جگہ سے شواہد بھی ملے ہیں۔

عدالت عالیہ کے مطابق سیشن کورٹ نے کیس کے ٹھوس شواہد اور فارنزک رپورٹ کو نظر انداز کیا۔ صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو تین بار سزائے موت کی سزا سنائی جاتی ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime