1000305692

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منگل 24 نومبر کی رات آسمان پر سال کا دوسرا ’سپر مون‘ دیکھا جا سکے گا، جو اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ فلک کو روشن کرے گا۔

فلکیاتی ماہرین اور عالمی ویب سائٹ ’ٹائم اینڈ ڈیٹ‘ کے مطابق نومبر کے اس مکمل چاند کو روایتی طور پر ’بیور مون‘ (Beaver Moon) بھی کہاجاتا ہے،تاہم زمین سےغیرمعمولی قربت کے باعث اسے ’سپر مون‘ قرار دیا گیا ہے۔

گرین وچ معیاری وقت کے مطابق چاند دوپہر 2 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوگا، جو پاکستانی معیاری وقت کے مطابق آج رات 7 بج کر 53 منٹ بنتا ہے۔

اس موقع پر چاند مشہور ستاروں کے جھرمٹ ’سیون سسٹرز‘ (Pleiades) کے قریب سےگزرے گا، جس سے آسمان پر ایک انتہائی دلکش منظر تخلیق ہوگا۔

پاکستان میں شائقینِ فلکیات کو اس نظارے کے لیے رات 7 بج کر 53 منٹ کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ غروبِ آفتاب کے فوری بعد مشرقی افق پر چاند طلوع ہوتے ہی یہ دلکش منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

کراچی میں چاند شام تقریباً 5 بج کر 18 منٹ پر طلوع ہوگا، جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں طلوعِ قمر کے اوقات میں معمولی فرق ہو سکتا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan