1000305693

پشاور میں عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے طور پر بحال کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کردیا گیا، محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے نام کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں اس سٹیڈیم کا نام سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا جسے اب واپس ’ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم‘ رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہو گا اور اس شہر کو چھٹے میزبان کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

2016ء میں شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب لیگ کے میچز پشاور میں کھیلے جائیں گے.

متعلقہ ٹیگز:#Sports