امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈرٹی بم یا کیمیائی ہتھیار سے ممکنہ حملے کی انٹیلی جنس اطلاعات پر امریکی حکام کوشدید تشویش ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق 7 امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران مبینہ طور پر واشنگٹن میں تابکار مواد والے ڈرٹی بم یا کیمیائی مواد کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانے کے منصوبوں پر غور کر رہا ہے
امریکی انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مبینہ منصوبہ بندی میں مخصوص مقامات اور شخصیات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ تاہم ایران نے ابھی کسی حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی فوری حملے کے شواہد ملے ہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکی سرزمین کو فی الحال کسی قابلِ اعتبار حملے کا خطرہ نہیں۔ تاہم تمام ممکنہ خطرات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔