1000304884

فرانس نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے جمعے کے روزسلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق مطالبہ کیا ہے۔

ژاں نوئل بارو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’روس کو اس حملے کا جواب دینا ہوگا‘۔

یوکرینی حکام کے مطابق گزشتہ شب روسی میزائل حملوں میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جمعرات کے روز ڈچ حکومت نے روسی سفیر کو اس وقت طلب کیا، جب کیف میں واقع اُس کے سفارتخانے کی عمارت کے قریب ایک میزائل گرنے سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ اس حملے کی زد میں آسٹریا کا سفارت خانہ بھی آیا ہے، اس حملے میں دونوں ممالک کے عملہ زخمی یا متاثر نہیں ہوا ہے

متعلقہ ٹیگز:#World