1000304882

سیاسی ہلچل پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس کی محتاط تیزی رہی اور کاروباری حجم ہفتے میں کم ترین رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 382 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 854 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں انڈیکس نے آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 78 ہزار 67 بنائی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کی توجہ ملکی سیاست پر مرکوز رہی۔ ہفتہ وار چھٹی سے قبل سرمایہ کاروں کا رویہ محتاط رہا۔

حصص بازار میں آج 62 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے اضافے سے 19 ہزار 260 ارب روپے رہی۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan