1000305784

اڈیالہ جیل میں قید غیر ملکی شہری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، اس کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی شہری کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 13 اکتوبر 2026 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھا

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے حکام کو قیدی کی ہلاکت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2025 میں بھی اڈیالہ جیل کا قیدی عمران اسماعیل دم توڑ گیا تھا۔ اسے طبیعت ناسازی کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ عمران اسماعیل کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج تھا۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime