خیبر پختون خواہ حکومت نے پشاور میں عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کئے جانے کے بعد محکمہ انسانی وسائل ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل کر کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن رکھ دیا۔
محکمہ انسانی وسائل کے نام کی تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری کے پی نے جاری کیا، جس کے مطابق محکمے کے نام کی تبدیلی کیلیے کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں 2، 9، 11، 14، 15، 16، 17 اور 21 میں ترامیم کی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رولز آف بزنس کے شیڈول ون، ٹو اور تھری میں بھی محکمہ انسانی وسائل کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ شیڈول تھری میں سیکرٹری ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جگہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کا نام شامل کیا گیا۔