1000305792

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز میں ایک ٹاور کو حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق زخمیوں میں دو سعودی شہری اور نو غیر ملکی مقیم افراد شامل ہیں۔

زخمی غیر ملکیوں میں دو بھارتی، تین نیپالی اور چار مصری شہری شامل ہیں۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منظور شدہ حفاظتی طریقہ کار پر عمل کیا اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے۔

متعلقہ ٹیگز:#World