1000004750

لاہور ہائی کورٹ نے غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں 2 خواتین کی ضمانتیں خارج کر دیں۔

عدالت نے نمرہ کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے مسکان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔1000004752

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی خاتون ڈیانا نے ملزم احمد تنویر کو بے قصور قرار دیا تھا۔

نئے ویڈیو بیان میں غیر ملکی خاتون نے کہا تھا کہ میرےساتھ ہونے والی زیادتی سے احمد تنویر کا کوئی تعلق نہیں ہے، احمد تنویر نے میرے ساتھ زیادتی نہیں کی نہ میرا موبائل فون لیا، میں نے پہلا بیان کسی دباؤ میں آکر دیا تھا۔

غیرملکی خاتون ڈیانا نے ایمبیسی دستاویزات کے ذریعے بھی ملزم احمد تنویر کو بےقصور قرار دیا تھا جبکہ دیگر 2 ملزمان محسن اور عزیر کو بھی معاف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ معاملہ مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتی۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime