بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انکی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل کے اندر ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات مکمل ہونے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو واپس اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ ٹیگز:#Crime