امریکی عدالت نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو عدالتی نوٹس جاری کر دیا۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے میں بھارتی حکومت کو سمن جاری کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے سفارتی مراسلے کے ذریعے بھارتی سفارتخانے کو عدالتی نوٹس بھجوائے۔ عدالتی نوٹس اور سمن 9 اکتوبر 2026 کو بھارتی سفارتخانے کو ارسال کیے گئے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے ستمبر 2024 میں بھارتی حکومت اور اجیت ڈوول سمیت دیگر افراد پر مقدمہ دائر کیا تھا۔
بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ سمنت گوئل، وکرم یادیو اور نکھل گپتا بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
ڈی جی، آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشتگرد سرگرمیوں کی سرپرستی، انٹیلیجنس، مالی معاونت، سہولتکاری کررہا ہے، اجیت ڈوول بھارتی دہشتگردی کا چیف آرکیٹیکٹ ہے۔