1000004401

انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیپال کو 101 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم گروپ مرحلے میں ناقابلِ شکست رہی۔

عمان میں جاری انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے، احمد حسین نے 89 اور کپتان فرحان یوسف نے 74 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ حسنین عباس 25 اور جہانگیر بلال 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے میچ 101 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد صیام اور محمد حذیفہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں مسلسل تین فتوحات حاصل کرتے ہوئے ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

متعلقہ ٹیگز:#Sports