حالیہ برسوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے. عالمی سطح پر پاکستان کے سیاسی و عسکری مؤقف اور مجموعی قد و قامت میں اضافہ ہوا ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پالیسیوں کے اثرات ملک کی سفارتی کامیابیوں میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔۔
دنیا اب اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان کا بین الاقوامی سفارت کاری میں اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے. مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور خطے میں پاکستان نے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔۔ سفارتی محاذ پر اس کامیابی نے دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔۔
بیرونی سطح پر حاصل ہونیوالی اس کامیابی سے حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھانے کا دارومدار اب مکمل طور پر اندرونی معاملات اور بہتر گورننس پر ہے۔۔ عالمی اثر و رسوخ کو ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔ جیسا کہ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا تعلق براہِ راست گورننس سے ہے۔۔
جہاں تک ہندوستان، بنگلہ دیش یا دیگر ہمسایہ ممالک کے ردعمل اور سوچ کا تعلق ہے، تو خارجہ پالیسی کے بنیادی اہداف کو حاصل کرنے میں ان کی عارضی سوچ یا آراء اتنی زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔۔ اصل توجہ اپنے قومی مفادات، سفارتی استحکام اور اندرونی ترقی پر ہونی چاہئے۔۔
اگر ملک کے اندر بہترین گورننس اور عوام دوست پالیسیوں کو یقینی بنایا جائے، تو بین الاقوامی سطح پر حاصل ہونیوالا یہ مقام اور عزت و وقار پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے، بشرطیکہ سیاسی و عسکری قیادت دانشمندی سے اس موقع سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔۔۔
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰