رحیم یار خان میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ خانپور کے موضع کامل لاڑ میں ہوا۔
رحیم یار خان: پولیس کی کچے میں کارروائی، ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش ہلاک
حکام کا کہنا پولیس سے مقابلے کے دوران جائے وقوع سے 4 ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان بین الصوبائی گینگ کے کارندے تھے اور ڈکیتی و لوٹ مار کی 1 درجن سے زائد وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
رحیم یار خان پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں