1000004901

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

آل راؤنڈر کھلاڑی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن میں ڈیزرٹ وائپرز کی قیادت کریں گے، وہ ڈیزرٹ وائپرز کے تیسرے مستقل کپتان ہوں گے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی کا کہنا ہے کہ شاداب خان قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بطور کھلاڑی ہی نہیں بلکہ بطور کپتان بھی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

واضح رہے کہ شاداب خان سے قبل کولن منرو اور لوکی فرگوسن ڈیزرٹ وائپرز کی قیادت کر چکے ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Sports