1000005807

وفاقی وزیرمصدق ملک کا بھارتی میڈیاکو دوٹوک جواب،کہامکالمہ الگ اورممتاز شناخت رکھنےوالوں کےدرمیان ہوتا ہے، یکسانیت میں صرف ایک طرف کی آواز گونجتی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ حقیقی مکالمے کے لیے دونوں فریقوں کی الگ شناخت تسلیم کرنا بنیادی شرط ہے، یکسانیت میں حقیقی مکالمے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی اور صرف یک طرفہ آواز سنائی دیتی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی مکالمہ اسی وقت ممکن ہے جب ایک دوسرے کی الگ اور ممتاز شناخت کو تسلیم کیا جائے۔ خودمختار پاکستان کے وجود کو تسلیم کیے بغیر حقیقی مکالمہ ممکن نہیں۔

انہوں نے دہشتگردی اور پاک بھارت تعلقات سے متعلق سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ خطے کےمسائل کو الزام تراشی کے بجائے شواہد اور شفاف طریقہ کار کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دوطرفہ تنازعات کے بجائے کثیرالجہتی فورم کے ایجنڈے پر بات کرنے آئے ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan