1000005809

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں سوڈان میں جاری جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مارکو روبیو نے سوڈان میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور پائیدار امن کے قیام پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان میں سویلین حکومت کی بحالی کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ سوڈان کی موجودہ فوجی حکومت نے مئی 2025ء میں متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم امارات نے سوڈان کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا تھا

متعلقہ ٹیگز:#World