1000303471

وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی میں مزید کمی کردی، جس کے بعد فی لیٹر پٹرول پر عائد لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا تبدیل کرنے کے بعد پٹرولیم لیوی میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے کی کمی کردی ہے، جس کے بعد شہریوں کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کا بوجھ 63 روپے 64 پیسے رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران اب تک پٹرول تقریباً 35 روپے سے زائد سستا کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan