سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں نے دو بیلسٹک میزائل داغے جس سے ریاض میں متعدد دھماکےسنے گئے۔
صرف دارالحکومت ریاض ہی نہیں بلکہ حوثی سعودی اتحادی فورسز کی کارروائیوں کے جواب میں اب سعودی عرب کی بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں جہاں جدہ پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا ۔
اِسی طرح مغربی سعودی عرب پر بھی کروز میزائل سے حملہ کیا گیا
دوسری جانب یمن کے حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر حملے کے دعوے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے واقعات نے تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھا دیے۔
ابتدائی ایشیائی کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل 10 سینٹ اضافے کے بعد 94 ڈالر 71 سینٹ فی بیرل ہوگیا، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 35 سینٹ اضافے سے 84 ڈالر 3 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔
اس سے قبل بدھ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں ساڑھے تین فیصد جبکہ امریکی خام تیل میں دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کےمطابق آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا، جبکہ ایک اور جہاز میں دھماکے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔