اننت امبانی کیساتھ وائرل ویڈیو پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انسٹاگرام کانٹینٹ کری ایٹرسووگیا شرما کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ نوٹس میں وائرل ریل کو گمراہ کن، شرارت پر مبنی اور ہتک آمیز قرار دیا گیا ہے۔
23 نومبر کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق،وائرل ویڈیو میں اننت امبانی اور روحانی رہنما سادھ گرو کی ملاقات کے مناظر کے ساتھ شاہ رخ خان اور اننت امبانی کی گفتگو کا الگ کلپ شامل کیا گیا تھا۔
ریل میں دعویٰ کیا گیا کہ گفتگو کےدوران اننت امبانی نے شاہ رخ خان کو خاموش رہنےکاکہا تھا۔ شاہ رخ خان نےاس دعوے کو گمراہ کن اور اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی ہے۔