1000004749

انڈونیشیا کے نائب صدر اور سابق صدر جوکو ویدودو کے 39 سالہ صاحبزادے جبران راکابومنگ راکا نے تعلیمی اسناد پر قانونی تنازع اور بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

گزشتہ ماہ انڈونیشیا کی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ بیرون ملک حاصل کی گئی جبران راکابومنگ کی تعلیم سے متعلق جمع کروائی گئی دستاویزات انتخابی شرائط پر پورا نہیں اترتیں۔

انڈونیشیا کے انتخابی قوانین کے مطابق صدارتی اور نائب صدارتی امیدوار کے لیے ہائی اسکول یا اس کے مساوی تعلیم کی سند لازمی ہے۔

عدالتی فیصلوں کے بعد گزشتہ روز پارلیمنٹ کے 120 ارکان نے ایوان کی قیادت کو درخواست جمع کروائی جس کے نتیجے میں جبران راکا کے مواخذے کی باقاعدہ پارلیمانی کارروائی شروع ہو گئی تھی

متعلقہ ٹیگز:#World