1000004549

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھی۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime