1000004396

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے کمیٹی کا آج اجلاس ہوگا۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کمیٹی ارکان میں کامران مرتضیٰ، سلمان اکرم، مصطفیٰ نواز کھوکر شامل ہیں۔

ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ جن جماعتوں سے مشاورت ہوئی اجلاس میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی سے متعلق جن جماعتوں سے رابطہ نہیں ہوا اس پر بات ہوگی۔ عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کی قیادت سے مشاورت ہونی ہے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan