1000004360

مقتولہ اینکر ربیعہ احسن کے بھائی نے مقدمہ واپس لیتے ہوئے واقعے کو حادثہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مقتولہ کے بھائی نے مقدمہ واپس لیتے ہوئے واقعے کو ایک ناگہانی حادثہ قرار دے دیا

مقتولہ کے بھائی کے مطابق ابتدائی طور پر مقدمہ انہوں نے درج کروایا تھا، لیکن اب اپنا درج کردہ مقدمہ واپس لے رہا ہوں.

بھائی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ قتل کے بجائے ایک ناگہانی حادثہ تھا، بہنوئی (احسن) نے قتل کی نیت سے فائرنگ نہیں کی تھی، دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کی ناچاقی، جھگڑا یا خلش موجود نہیں تھی۔بگفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت گھر میں ان کی بہن، والدہ، 2 بھانجیاں اور ملازم موجود تھے۔مقتولہ کے بھائی کے اس نئے بیان کے سامنے آنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے چھان بین جاری رکھتے ہوئے اب حادثے کے زاویے سے بھی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

متعلقہ ٹیگز:#Crime