1000004363

فرانس کی حکومت نے سپرمارکیٹس کے ریفریجریشن سسٹمز پر سائبرحملوں کا الزام ایران پر عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب گزشتہ ماہ ہونے والے سائبر حملوں میں ملوث ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملوں سے فرانس بھر میں تجارتی مراکز کے ریفریجریٹرز، فریزرز نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

حکام کے مطابق سائبر حملوں سے خوراک کا ضیاع ہوا تھا، 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، سائبرحملوں میں تقریباً 700 گروسری اسٹورز، دیگر تجارتی مراکز متاثرہوئے۔فرانس کی حکومت کا دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ایران کو سائبر حملوں کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

متعلقہ ٹیگز:#World