اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ نے انتخابی نتائج کو باضابطہ طور پر چیلنج کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لیکوڈ نے 120 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کی درخواست دائر کی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق لیکوڈ نے یروشلم کی ضلعی عدالت میں اپیل دائر کی ہے، جو انتظامی عدالت کے طور پر سماعت کر رہی ہے۔
درخواست میں 120 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کالعدم قرار دینے اور ان مقامات پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔
اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے نیتن یاہو و گادی آئزن کوٹ کی جماعتوں میں اتفاق نہ ہو سکا
اخبار کے مطابق جماعت نے حلف نامے جمع کرائے ہیں، جن میں عرب قصبوں کے درجنوں پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، ان میں سے بیشتر الزامات کا تعلق ووٹروں کی شناخت سے متعلق معلومات کی منتقلی سے ہے، جو مرکزی انتخابی کمیٹی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔
اخبار نے کہا ہے کہ اپیل میں انتخابی رشوت یا بڑے پیمانے پر دھاندلی کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
اپیل پر ردِعمل دیتے ہوئے گادی آئزن کوٹ کی جماعت یاشار نے لیکوڈ پارٹی پر انتخابی نتائج کی قانونی و جمہوری حیثیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
گادی آئزن کوٹ کو صدر اسحاق ہرزوگ کی جانب سے حکومت تشکیل دینے کے لیے دی گئی آئینی مہلت کے تحت 6 دسمبر تک نئی حکومت قائم کرنا ہو گی، تاہم اس مدت میں مزید 14 روز کی توسیع کی جا سکتی ہے