ڈونلڈ ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کر دیا

امریکی حکومت نے پاکستان میں نیٹلی بیکر کو بطور نئی سفیر نامزد کر دیا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کیا ہے۔بوائٹ ہاؤس کے مطابق نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیٹلی بیکر اس وقت پاکستان میں امریکی سفارت خانے میں بطور ناظم الامور فرائض انجام دے رہی ہیں۔ نیٹلی بیکر اس سے قبل امریکی سفارتخانہ دوحہ، قطر میں ڈپٹی چیف آف مشن بھی تعینات رہیں۔نیٹلی نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی جبکہ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ نیٹلی بیکر امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017ء کی مایہ ناز گریجویٹ ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے جیفری کولائر کو متحدہ عرب امارات، سنتھیا کیرشٹ کو سینیگال اور ایان میک کیری کو مالی میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World