1000306192

اقوامِ متحدہ میں چینی مندوب فو کونگ نے پاکستانی خلاء باز کو شین ژو-24 مشن میں شمولیت پر دلی مبارک باد پیش کر دی۔

چینی مندوب فو کونگ نے کہا ہے کہ انسانی خلائی پروگرام میں یہ چین اور کسی بھی غیر ملکی خلاء باز کی پہلی مشترکہ خلائی پرواز ہے، خوشی ہے کہ چین کے اسپیس اسٹیشن میں داخل ہونے والے کسی بھی پہلے غیر ملکی خلاء باز کا تعلق برادر ملک پاکستان سے ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ یہ مشن پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات میں ایک اور اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ مشن باہمی دوستی کو ایک نئی بلندی ہر لے جا چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مشن خلائی تحقیق کے شعبے میں ترقی پذیر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ایک نمایاں مثال بھی ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ چین اور پاکستان دونوں آوٹر اسپیس یا بیرونی خلاء کے چیمپئن بن چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید پیشرفت کے طور پر چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan