اسرائیل میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، وزیراعظم نیتن یاہو پارلیمانی اکثریت کھو چکے ہیں جبکہ ان کے حریف گادی آئزن کوٹ کے لئے بھی نئی حکومت تشکیل دینا آسان نہیں۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں میں سے گادی آئزن کوٹ کو 67 ارکان کی حمایت حاصل ہے تاہم یہ حمایت چھ مختلف نظریاتی جماعتوں پر مشتمل ہے، جن میں عرب سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں، نیتن یاہو کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد صرف 46 رہ گئی ہے۔
ان کی سابق اتحادی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے بھی انہیں حمایت دینے سے گریز کیا ہے، آئزن کوٹ نے چار یہودی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر اقلیتی حکومت بنانے کا منصوبہ پیش کیا ہے، جسے عرب جماعتیں پارلیمنٹ میں بیرونی حمایت فراہم کرسکتی ہیں۔
تاہم سابق وزیر دفاع ایوگڈور لائبرمین نے بھی عرب جماعتوں کی حمایت پر انحصار کرنے والی حکومت میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے، ان کا متبادل منصوبہ انتہائی مذہبی یہودی جماعتوں کے ساتھ 61 نشستوں کی اکثریتی حکومت تشکیل دینا ہے۔
نیتن یاہو نے اپنی سربراہی میں قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش کی ہے تاہم آئزن کوٹ نے ان کی پیشکش مسترد کردی ہے۔