ایران کے مشرقی حصے میں آبنائے ہرمز کے قریب ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
ایرانی بحریہ کے مطابق آئل ٹینکر نے ممنوعہ اور غیر محفوظ سمندری حدود میں داخلے سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔
ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے کی مسلسل نگرانی اور کنٹرول برقرار ہے، جبکہ محفوظ گزرگاہ کے لیے ایرانی مسلح افواج سے رابطہ ضروری ہے۔
ایرانی بحریہ نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کے لیے سمندری قوانین اور ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔
دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ٹینکر کے عملے کی صورتحال تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔