1000004669

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

1000004672پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نیول چیف نے مختلف کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کرنے والوں اور رنرز اپ میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے 7 اکتوبر سے 11 نومبر تک جاری رہے، جن میں 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔1000004672پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقابلوں میں پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، سول آرمڈ فورسز اور پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کی ٹیموں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چوتھی انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی، جبکہ آرمی مارکس مین شپ یونٹ نے وزیراعظم اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ اپنے نام کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی نشانہ بازی کا اعلیٰ ترین اعزاز ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی حوالدار فضل الرحمان کو دیا گیا،1000004672 جن کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے ہے، پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی اور انفنٹری سکواڈ میچز میں بھی کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نشانہ بازوں کی غیر معمولی مہارت اور درست نشانے بازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت پیشہ ور فوجی کی نمایاں پہچان ہے، چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ رہنی چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مقابلوں میں شریک نشانہ بازوں سے ملاقات اور گفتگو بھی کی، ان کی آمد پر آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور کمانڈر راولپنڈی کور نے استقبال کیا۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan