1000004684

جنڈیالہ شیر خان کے قریب ٹرک نے سڑک کنارے خراب کھڑی کار کو ٹکر مار دی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کار ڈرائیور اور گاڑی کی مرمت کرنے والا مستری شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime