1000004686

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ انسپکٹر جاوید ابڑو کے قاتلوں کو ملک اور صوبے میں چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کرے گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جاوید ابڑو قتل کیس کی تفتیش میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ ملزمان تک پہنچنے کے دوران جاوید ابڑو کے بھائی کے قتل کیس میں بھی مدد ملی ہے۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے قتل کے واقعات میں 35 فیصد کمی آئی ہے۔ پولیس نے امن کے قیام کے لیے 1400 جانوں کی قربانی دی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime