بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کیے جانے کے باوجود مجھے اپنی حفاظت کے حوالے سے خدشات لاحق رہتے ہیں۔
اداکار نے 20 نومبر کو حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی شخص گھر سے باہر نکلتا ہے تو اس کے والدین کو فکر لاحق رہتی ہے اور وہ یہی دعا کرتے ہیں کہ ان کا پیارا خیریت سے واپس گھر پہنچ جائے۔
سلمان خان کا کہنا ہے کہ حقیقی زندگی میں مکمل سیکیورٹی کے باوجود مجھے بھی یہ خوف رہتا ہے کہ کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آجائے.