کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج 6 نے سابق ایم پی اے مجید اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے سرکاری اپیل کے فیصلے میں مجید اچکزئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے مجیدخان اچکزئی کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج 6 کی جانب سے مجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے 4 ستمبر 2020 کو سنایا گیا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے عبدالمجید اچکزئی کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت مجرم قرار دیا۔
عدالت نے مجرم کو مقتول کے قانونی ورثا کو دیت کی رقم ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں فوری گرفتار کرکے سزا بھگتنے کے لیے جیل بھیجا جائے۔
یہ فیصلہ جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سنایا اور کہا متعلقہ حکام وارنٹِ گرفتاری پر قانون کے مطابق فوری عمل درآمد یقینی بنائیں
متعلقہ ڈی ایس پی کو حکم کے تعمیل کی ہدایت کر دی گئی ہے۔