خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں درہ پیزو روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔
ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب کر رہا تھا کہ اچانک مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ ڈی پی او کے مطابق دھماکے سے شاہراہ اور قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ڈی پی او عبدالصمد نے بتایا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے
متعلقہ ٹیگز:#Crime