بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کے وکلاء کے درمیان ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک اور وکلاء کے درمیان ملاقات کل بدھ کو سہ پہر تین بجے ہوگی۔ ملاقات میں سینئر وکیل لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شریک ہوں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے وکلاء کے درمیان ملاقات کا انتظام کریں گے۔
متعلقہ ٹیگز:#Crime