1000004820

وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی امور، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد محسن نقوی زرداری ہاؤس سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری پچھلے 10 دن سے سندھ میں قیام پذیر ہیں، انہوں نے ٹھٹہ، سجاول اور ٹنڈو الہ یار اضلاع کا دورہ کیا

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan