1000305793

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی آمد پر جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا، سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں ہزاروں افراد استقبال کے لیے امڈ آئے، مختلف مقامات پر گل پاشی کی گئی اور خیرمقدمی پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔

بازاروں میں ڈھول کی تھاپ اور روایتی پنڈی وال انداز میں وزیراعلیٰ کا خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر گھڑ ڈانس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تاجربرادری نے بھی مریم نواز کا پرجوش استقبال کیا جبکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی خیرمقدم کے لیے موجود تھی۔1000305794

پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی کے طویل بیرونی راستے پر طلبہ و طالبات نے دونوں اطراف کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، یونیورسٹی گیٹ پر موجود کارکنوں نے مریم نواز کی آمد پر پرجوش نعرے لگائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ راولپنڈی کے موقع پر خالص سونے کا خصوصی تاج بھی پیش کیا گیا۔آل پاکستان رجسٹرڈ سمال جیمز اینڈ جیولری اینڈ ٹول ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ تاج تیار کروایا. ایسوسی ایشن کے زونل چیئرمین غلام مصطفیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو سونے کا تاج پہنایا.

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan