پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لطیف کھوسہ کے بیانات کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔
نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حامی رہے ہیں، ریفرنڈم سے متعلق خدشات دور کرنا ضروری ہیں۔
اسی پروگرام میں شریک وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملاقات کے بعد سیاسی بیانات سے تحریک انصاف کو نقصان ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست دانوں کے بجائے ریاست سے لڑ رہی ہے، یہ دیوار سے ٹکرانے کے مترادف ہے۔