1000305160

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور مسلسل پہلے نمبر پر برقرار ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 480 سے تجاوز کرگیا۔

لاہورمیں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلےنمبر پرموجود ہے،شہرکا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 480 سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گلبرگ ٹو سب سے زیادہ آلودہ علاقہ قرار پایا، جہاں اے کیو آئی کی سطح 910 تک جا پہنچی۔

اسموگ کے باعث مختلف علاقوں میں حد نگاہ بھی کم ہوگئی ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ ٹیگز:#Weather