غذر میں نوح پل کے قریب مسافر وین دریائے یاسین میں گری گئی، حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے یاسین سے اب تک 11 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے، اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، زخمیوں کو گاہکوچ منتقل کیا جا رہا ہے، مسافر وین گلگت سے ہندور جا رہی تھی
متعلقہ ٹیگز:#Crime