میپکو ترجمان نے بجلی کی فراہمی 12 اور 13 نومبر کو معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی کشادگی و نئی تعمیر، جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 12 اور13 نومبر 2026 (بروز جمعرات /جمعہ) کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔ اس بندش سے 12نومبر کو خانیوال سرکل کے 11کے وائی ڈبلیو آئی کوٹ میلہ رام، یونی لیور اور جہانگیر آباد فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک، 13نومبر کو بہاولپور سرکل کے 11 کے وی الرحمن، بدر الدین، بندرہ پلی، انڈسٹریل اسٹیٹ، ستلج، شاہدرہ اور ماڈل ٹاؤن سی فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔