1000004355

راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی دوسرے روز بیٹنگ جاری ہے۔

دوسرے روز کے کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 91 اور عرفات منہاس 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 281 رنز بنالیے

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے، اذان اویس نے 30، سلمان علی آغا نے 16 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشن مدوشناکا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ملان رتنائیکے اور سونل ڈینوشا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلے سیشن میں اپنی اسٹرنتھ پر کھیلیں

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔ببابر اعظم، اذان اویس، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد عباس، رضا اللّٰہ اور غازی غوری بھی ٹیم کا حصہ ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Sports