1000004550

بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ نے بھارت سے مفرور شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ دہرایا ہےاور کہا سابقہ وزیراعظم کوقانونی طریقہ کار کے تحت واپس لانا چاہتے ہیں۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھارت سے واپسی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی بدستور قائم ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے واضح کیا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت بھارت سے مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی قانونی طریقہ کار کے تحت حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ بھارت میں کسی سیر یا خاندانی دورے پر نہیں بلکہ بنگلہ دیش میں عدالتوں کو درکار ہیں اور انہیں قانونی سزاؤں پر عمل درآمد اور انصاف کا سامنا کرنے کے لیے واپس لایا جائے گا۔

ہمایوں کبیر نے بتایا کہ شیخ حسینہ پاسپورٹ کی حصولی یا تجدید کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، لیکن ان کی پاسپورٹ درخواست پر بھی بنگلہ دیش حکومت کے اصولی موقف اور حوالگی کے مطالبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

متعلقہ ٹیگز:#World