برطانیہ کے خطے کینٹ میں ایم 20 موٹروے پر شدید دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ حادثے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری جانب برطانوی محکمہ موسمیات نے انگلینڈ اور ویلز میں شدید دھند کا الرٹ اور یلو وارننگ جاری کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے بسوں، ٹرینوں اور پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا گیا
متعلقہ ٹیگز:#World