1000004543

امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر دفاع جنگ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کارروائی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس تھامس میسی کی جانب سے کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان میں پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے مسترد کی گئی۔

امریکی وزیر جنگ پر ایران میں میناب اسکول پر امریکی حملے میں بچوں اور دیگر معصوم شہریوں کی شہادت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

الزامات میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسکول پر مسلسل 3 ٹاما ہاک میزائل مارے گئے جس میں 120 بچے، 26 اساتذہ، 7 والدین، بس ڈرائیور اور اسکول کی 6 ماہ کی حاملہ خاتون ٹیچر کی موت کا الزام بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق مواخذے کی کاررروائی میں کہا گیا ہے کہ ہیگستھ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

پینٹاگون میں پریس بریفنگ میں ہیگستھ نے کہا کہ امریکا کی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا، ایوان نمائندگان کا میرے مواخذے اور معزولی کی کوشش تماشا ہے۔

ٹرمپ نے پیٹ ہیگسیتھ کا دفاع کرتے ہوئے ان کے مواخذے کا مطالبہ کرنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی پر شدید تنقید کی۔

متعلقہ ٹیگز:#World